10 فروری، 2017، 5:43 PM

امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات اسلام کے ساتھ امریکہ کی آشکارا دشمنی کا مظہر

امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات اسلام  کے ساتھ امریکہ کی آشکارا دشمنی کا مظہر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے نئے صدر نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا کر امریکہ کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ مخفی دشمنی کا آشکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ اس ہفتہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ، نماز جمعہ کے  خطیب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے نئے صدر نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا کر امریکہ کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ  مخفی دشمنی کا آشکار کردیا ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے 22 بہمن  انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ  ایرانی عوام نے برفباری اور سخت سردی میں سڑکوں پر نکل ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کے ساتھ ہیں اور دشمن کی ہرزہ سرائی کا بھر پور جواب دیا ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ انقلاب اورعوام 22 بہمن کے دو اہم رکن ہیں ۔ خطیب جمعہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمن کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دشمن شناس ہونا چاہیے اور ہمیں اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کو سننا اور ان پر عمل کرنا چاہیے۔  آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور بھروسہ رکھنا چاہیے کیونکہ ہماری تمام کامیابیوں میں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت شامل ہے۔

News ID 1870350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha